November 28, 2011

ڈرائی فروٹ اور آٹو گراف

آج صبح اشفاق سے دو ایسے آدمی ملنے آئے جو ‘پین ان دی نیک‘ تھے اُس کے لئے ۔ ۔ ۔ لیکن میرا وقت اچھا گزرا ۔ ۔ ۔ پھر میں نے خالد زہری اور ہیڈی کو خط لکھا۔ دوپہر کو ہم دونوں بیڈن روڈ گئے اور ڈرائی فروٹ خریدا۔ لیکن اشفاق نے کاجو اور بادام زیادہ خود کھائے اور مجھے کم دیئے ۔ ۔ ۔ مونگ پھلی اس نے کم کھائی اور مجھے زیادہ کھلائی ۔ ۔ ۔ ابھی آنے سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے ہم لارنش باغ گئے تھے وہاں ہم نے کینو کھائے اور ایک ایسی عورت سے ملے جس نے اشفاق سے اپنے دوپٹے پر آٹوگراف لیئے۔ مجھے اُس نے پہچانا نہیں ورنہ مجھ سے ضرور آٹوگراف لیتی ۔ ۔ ۔

"Today morning, two men came to visit Ashfaq who were a 'pain in the neck' for him... My time went well though... Then I wrote a letter to Khalid Zehri and Heidi. We both went to Biden Road in the afternoon and bought dry fruit. But Ashfaq himself ate lots of cashew-nuts and almonds and offered me only a few... He had very few peanuts and gave more to me... Before coming here we went to Lawrence Garden for a while... There, we had some oranges and met with a woman who took Ashfaq's autograph on her dupatta. She did not recognize me else she would have definitely taken an autograph from me..."



[From Mard e Abraisham. Translated by Zaki Khalid]

No comments:

Post a Comment